کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 سے بڑھ گئی۔ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے املاک اور باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں اور ہر شہری کے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔