لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے سکھوں کے مذہبی تہواربیساکھی کیلئے دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہورپولیس الرٹ ہے۔ 2ایس پیز، 8ایس ڈی پی اوز، 15ایس ایچ اوز، 40اپر سب آرڈینیٹس حفاظت کیلئے مامور ہیں۔ تاریخی مقامات، فوڈ سٹریٹ، انارکلی بازار سمیت دیگر مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔