خاتون کا قتل ‘شوہر ‘سسر ‘ساس  جیٹھ کیخلاف قتل کا مقدمہ 

Apr 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)شادباغ کے علاقے سے خاتون سحر کی نعش ملنے پر پولیس نے گزشتہ روز مقتولہ کے شوہر، سسر،ساس اور جیٹھ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی۔خاتون کو مبینہ طورپر اس کے شوہر، سسراور جیٹھ نے گلاکاٹ کرقتل کیااور نعش پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں