لاہور( کامرس رپورٹر)تمام ایس آر اوز جو ٹیکس بارز،انسٹیٹیوٹ آف چارٹر اکائونٹینٹس اورچیمبرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہوئے ہیں انہیں واپس لیا جائے۔ متنازعہ ایس آر اوز کی وجہ سے بڑی تعداد میں کیسز عدالتوں میں جارہے ہیں جس سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں ٹیکس اہداف بھی متاثرہوں گے۔ سیمینار میں لاہور ٹیکس بار کے صدر شہباز صدیق،نائب صدر انیب اختر انصاری ،جنرل سیکرٹری میاں محمد زاہد اور دیگر نے کہا تمام ایس آر اوز بذات خود قانون سے متصادم ہیں۔ ٹیکس بیس کو بڑھانا چاہتی ہے تو سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ کرے اور ان پٹ کو ختم کر دے۔
متنازعہ ایس آر اوز واپس لئے جائیں،ٹیکس اہداف بھی متاثرہونگے:ٹیکس بارز
Apr 20, 2024