چینی کی برآمد کی ہرگز اجازت نہ دی جائے :طاہر ثقلین بٹ  

Apr 20, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے وفاقی حکومت سے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرپلس چینی کی برآمد کیلئے خط و کتابت کے نتیجے میں ہی فی بیگ 400روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکومت کسی بھی حتمی فیصلے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

مزیدخبریں