امہ میں اسرائیلی سفاکیت کے باعث عید کی خوشیاں ماند رہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل سفاکیت اور مظالم کے باعث عید کی خوشیاں ماند رہیں۔ کتنے افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ مسلم حکمران اس مسئلہ پر کوئی واضح اور متفقہ حکمت عملی اپنانے میں ناکام رہے ہیں اور فلسطینی بھائی بچے ، خواتین ، بوڑھے آئے روز اسرائیلی بمباری کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن