بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کے  فیصلے پرسیمینار کرانے کا فیصلہ

Apr 20, 2024

لاہور(نامہ نگار) بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر انفارمیشن بیورو پی پی وسطی پنجاب نے سیمینار کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت اجلاس میں سیمینار کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔جلاس میں ڈاکٹر خیام،خاور ناہید موہل، اعظم خان،شیخ روشن،طاہر غالب،حافظ احمد، نسیم صابر،بشارت علی،عثمان اعوان،کامران ڈار،محمد آصف بھٹی شریک تھے۔ اجلاس میں سیمینار کیلئے الحمراء اور ایوان اقبال میں سیمینار کرانے پر غور کیا گیا۔

مزیدخبریں