’’لیرا‘‘  انتخابات :نوائے وقت کی رفیعہ ناہید اکرام سینئر نائب صدر منتخب 

لاہور(لیڈی رپورٹر ) لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کے الیکشن 2024کے انتخابات پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کلب میں منعقد کئے گئے جس میں الیکشن کمشنر منصور ملک اور سجاد کاظمی نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے مطابق خبریں اخبار کے چیف رپورٹر مہران اجمل خان صدر پاکستان اخبار سے دیبا مرزا جنرل سیکرٹری ہم نیوز سے طلحہ قریشی سینئر نائب صدر (مرد) نوائے وقت سے رفیعہ ناہید اکرام سینئر نائب صدر (خواتین) سماء نیوز سیدانیال عمر میں صدر 92 نیوز سے ذیشان چشتی جوائنٹ سیکرٹری، کوہ نور ٹی وی سے عاصم راجہ فنانس سیکرٹری روزنامچہ مشرق سے عثمان رندھاوا سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔ مذکورہ لیرا ایگزیکٹیو باڈی کو گورنر پنجاب پنجاب بلیغ الرحمن ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،ملک سیف الملوک کھوکھر، بلال اکبر خان ،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈاکٹر شاہد منیر، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد ،پروفیسر محمد عالم سعید، پروفیسر شگفتہ ناز، پروفیسر فلیحا زہرا کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر شاہدسرویہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس، پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، فیصل یوسف، ڈاکٹر امجد مگسی، کاشف مرزا، رانا لیاقت علی، اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما ابراہیم نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن