واربرٹن (نامہ نگار) خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی لاہور سے واربرٹن کے مشہور دہشت گردی کیس میں مزید ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔ عدالت نے جبکہ ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل تھانہ واربرٹن پولیس نے توہین قرآنی اوراق کے الزام میں پولیس حراست سے ملزم وارث علی رحمانی کو چھڑا کر تشدد سے قتل کے الزام میں 800 ملزمان جس میں 17نامزد اور باقی نامعلوم تھے، کیخلاف مقدمہ درج کر کے ہنگامی پکڑ دھکڑکر کے 88 ملزمان کو گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 ملزمان رانا ساجد علی، عبدالقدوس، غلام محمد، آصف، عبدالحق خاں، مہروز، صدی احمد گل، طلحہ اور طلحہ رشید کی ضمانتوں کے لئے درخواستیں دائر کی گئیں، جس پر عدالت نے پانچ ملزمان رانا ساجد، عبدالقدوس، غلام محمد، آصف اور مہروز کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ دیگر 4ملزمان کی تاریخ 24اپریل مقرر کی گئی۔
واربرٹن: توہین مقدس اوراق قتل کیس، مزید پانچ ملزموں کی ضمانتیں منظور
Apr 20, 2024