ایف آئی اے کیخلاف وزیر آباد میں بھی گیپکو ملازمین کی ہڑتال، سرکاری سمیں بند 

وزیرآباد (نامہ نگار) جعلی بلنگ اور قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر ایف آئی اے کا گیپکو کیخلاف کریک ڈاؤن اور 20 گیپکو اہلکاروں و افسران کو گرفتار کرنے کے بعد وزیر آباد گرڈ آفس میں سرکاری ملازمین نے اپنی سرکاری سمیں بند کر دیں اور یونین کے فیصلہ کے مطابق ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  جس کے بعد نہ صرف فیلڈ سٹاف بلکہ کلیریکل سٹاف، انجینئر سٹاف نے کام چھوڑ دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماسوائے ہسپتالوں دیگر کوئی بھی کمپلین ڈیل نہ کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...