لاہور+ قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں شاہدکے گھر اہلخانہ کو یرغمال بناکر5 لاکھ46 ہزار روپے، زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جوہر ٹاؤن میں فرزنداور اسکی فیملی سے3 لاکھ روپے زیورات اورموبائل فون،مغلپورہ میں عنصر ہے 70 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں وقارسے61 ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ میں سلیم سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں جبار سے گن پوائنٹ پر37ہزارروپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں طارق سے 23ہزار روپے اور موبائل فون،پرانی انارکلی میں صغیر سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں امجد سے 11 ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں عرفان سے گن پوائنٹ پر2 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نیوحدت کالونی میں انوارکے گھر گھس کر ساڑھے5 لاکھ روپے زیوارات ودیگر سامان چوری کر لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن ،ڈیفنس، گرین ٹاؤن اور باغبانپورہ سے 4کاریں جبکہ ہنجروال‘ ریس کورس‘ ٹبی سٹی‘ بھاٹی گیٹ‘ شاہدرہ ٹاؤن، مزنگ،اسلام پورہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سے8 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ دوسری جانب قصور کے نواح منڈی عثمانوالہ میں ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر نورپور کے رہائشی ساجد کو نامعلوم ڈاکوؤں نے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اسکا بھائی ماجد شدید زخمی ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔