راولپنڈی( اپنے ستاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا۔ نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طور پر تندرست ہیں۔