اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام برطانوی فوج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلی افسروں کی رنگا رنگ محفل میں کوئٹہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی برسوں پرانی یادیں تازہ کی گئیں۔ برطانوی آرمی کے سربراہ جنرل پیٹرک سینڈرز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔