84فیصد پاکستانی ٹیکس دینے، 11 فیصد چوری کے حامی: گیلپ سروے 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی 84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا۔ گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے تحت 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں۔ ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔ سروے میں گیارہ فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو درست قرار دیا جبکہ سروے میں دو فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس  نہ دینے پر درمیانہ موقف اختیار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...