اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مشیر خزانہ خیبر پی کے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی اداروں کی ڈونر کانفرنس منعقد کرنا بہت بڑی کامیابی ہے جس میں 1.8 ارب ڈالر کے وعدے ضم شدہ اضلاع دیر اور چترال کے ترقی کیلئے کیے گئے ہیں۔ یہ صرف خیبرپی کے کی ترقی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور کامیابی ہے۔ اس ڈونرز کانفرنس میں ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر، ورلڈ بینک نے 50 کروڑ ڈالر اور یورپی یونین نے 100 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری کرنے کے وعدے کیے ہیں۔ وفاق خیبرپی کے کے فنڈز بروقت نہیں دے ر ہا جو این ایف سی کے علاوہ ہیں تاکہ خیبرپختونخوا میں مالی بحران رہے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل نہ ہوسکے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پی کے پاکستان کا 42 فیصد تیل پیدا کرتا ہے جن کی لیوی وفاق نہیں دے رہا ۔