اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی اجلاس میں 8 ممبران نے شرح سود برقرار رکھنے پر ووٹ دیا۔ مانیٹری پالیسی اجلاس کے دو ممبران نے 100 بیسز پوائنٹس کم کرنے کے لئے ووٹ کیا۔ میٹنگ منٹس کے مطابق جی ڈی پی نمو رواں مالی سال دو سے تین فیصد رہے گی۔ صنعتی پیداوار مالی سال کی دوسری ششماہی میں بہتر ہونے کے اندازے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اوسط سالانہ مہنگائی 2 فیصد سے زائد ہے۔ ترقی یافتہ ممالک بلند مہنگائی کے سبب شرح سود کم نہیں کر رہے۔