شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملکی خوشحالی و بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ پنجاب حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہوئے ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پارٹی قائد میاں نواز شریف کے وژن کی تکمیل کیلئے پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ، روزگار کے مواقع پیدا کر نا، زر اعت، تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحا ت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جلد خوشحالی اور بہتری کا دو ر آئے گا۔