اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام سپیکرکو دیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججز تعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں۔