سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، سرمایہ 46 ارب بڑھ گیا، سونا 500، ڈالر 2 پیسے مہنگا

 لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 619 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 782 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس کی  بلند ترین سطح 70968 رہی۔  ساڑھے 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت سوا 23 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ سرمایہ 46 ارب روپے بڑھ کر 9833 ارب روپے ہو گیا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 13پیسے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ااوپن مارکیٹمیں ڈالر2پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 68پیسے میں ٹریڈ ہو ا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 رورپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ سونا دو لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت پانچ ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن