عدلیہ کی آزادی، لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز کا اجلاس پرسوں طلب

Apr 20, 2024

لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 22 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے تمام ججز کا اجلاس طلب کیا ہے۔ فل کورٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس میں غور کیا جائے گا کہ عدلیہ کی آزادی کو کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرنے والے عناصر سے کیسے نمٹا جائے۔ اجلاس میں اس کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز کو حاضری شرکت کریں۔ پرنسپل سیٹ کے علاوہ دیگر علاقائی بنیچز میں کام کرنے والے ججز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس کے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ سے بھی تجاویز طلب کی گئیں۔ ججز کو سپریم کورٹ کے حکنامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔ ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں