شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں:نعیم صفدر 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) شہر کی صفائی وستھرائی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، شہر بھر کی صفائی کے لیے مرحلہ وار علاقوں کو صاف کیا جارہا ہے، محدود وسائل میں رہ کر بھی ہم شہریوں کی خدمت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ ایم پے اے سٹی قصور نے شہر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ قصور کا عملہ دن رات صفائی میں لگا ہوا ہے شہر قصور کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حقیقی معنوں میں کام کر رہے ہیں، دوسرے مرحلے میں قصور شہر میں سٹریٹ لائٹ اور پارکس کی بحالی کا ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن