نارنگ منڈی : باردانہ کے حصول میںمشکلات ‘ کاشتکار سراپا احتجاج

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)حکومت نے باردانہ کے حصول کیلئے دو سال سے غیر فعال ایپ کو دوبارہ فعال کردیا تاکہ باردانہ آسانی سے حاصل کر سکیں مگر ایپ میں فنی خرابیوں کے باعث ایپ استعمال نہیں ہو رہی جس سے کسانوں زمینداروں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے اور باردانہ کیلئے دربدر ہو رہے ہیں کسانوں زمینداروںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ڈیزل اور کھاد سمیت زرعی ادویات اور بیج وغیرہ مہنگے داموں خرید کر فصل اگائی گئی ہے جو پک کر تیار ہوچکی مگر حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو ریلیف ملتانظر نہیں آرہا سرکار کی جانب سے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی گئی ہے اور فی ایکڑ 12 توڑے باردانہ دینے کااعلان کیاگیاہے لیکن اس پربھی عملدرآمد ہوتانظر نہیں آرہا باردانہ کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے کسان مڈل مین کو 3100 سے 3300روپے من گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...