مسلم لیگ ن ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے: راشد متین ڈوگر

Apr 20, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر آف کاٹھیانوالہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ضلع شیخوپورہ کی سیاست کے ہیرو ہیں انہوں نے ہر دور میں ضلع شیخوپورہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ کے عوام ہر مرتبہ رانا تنویر حسین کو الیکشن میں کامیاب کرواتے ہیں ضلع شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ 2024 کے انتخابات میں رانا تنویر اور ان کے ساتھیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے۔

مزیدخبریں