گوجرانوالہ:روٹی، نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن  تیز

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا، اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ و وزیر آباد میں 457چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے 27دوکانداروں کو 80ہزار 5سوروپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 2 افراد کو حوالات کی سیر بھی کروائی گئی۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران روٹی اور نان کا وزن بھی چیک کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن