گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا، اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ و وزیر آباد میں 457چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے 27دوکانداروں کو 80ہزار 5سوروپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 2 افراد کو حوالات کی سیر بھی کروائی گئی۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران روٹی اور نان کا وزن بھی چیک کیا جارہا ہے۔
گوجرانوالہ:روٹی، نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن تیز
Apr 20, 2024