قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)رہنماء تحریک انصاف و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری تشکل عباس وڑائچ نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی۔الیکشن کمیشن صاف انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کیساتھ تعاون کرے۔زرداری اور شریف فیملی دو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی کی راہ روک دی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضمنی الیکشن کمپئین میں فیاض ناصر چٹھہ کی کمپئین پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی کارکردگی صر ف اشتہارات تک محدود ہے۔روٹی نان سستا کر نے کے سا تھ تندور والوں کے معا شی قتل کی بجائے انہیں سستا آ ٹا بھی مہیا کیاجائے۔ افسو س ہے پنجاب حکومت کا سارا فوکس عوام کی خدمت کی بجائے مخالفین کی کردار کشی پر ہے۔ دو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی کی راہ روک دی ہے۔
ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی: تشکل عباس وڑائچ
Apr 20, 2024