گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ٹی ایل پی کے امیدوار حلقہ پی پی 36 چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ 21 اپریل کا سورج تحریک لبیک پاکستان کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا عوام روایتی سیاست کے خاتمے کے لیے اپنا ووٹ صرف ختم نبوت کے حقیقی سپاہیوں کو ہی دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل پر 75 سال سے قابض سیاستدانوں نے عوام کو پسماندہ رکھا لیکن خود محلات کے مالک بن گئے آج غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین ہو چکا ہے۔ عوام اپنا بدترین استحصال کرنے والوں کا الیکشن میں کڑا محاسبہ کریں۔