چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے بہترین حکمت عملی سے بوٹی مافیا کا قلع قمع کیا، ابرار احمد

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چئیرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انقلابی اقدامات اور بہترین حکمت عملی کی بدولت راولپنڈی بورڈ کی ساکھ بحال ہوئی ہے پنجاب کے 9 میں سے 7 تعلیمی بورڈز کا نظام کمشنرز کے پاس ہے  فوری طور پر شعبہ تعلیم سے متعلقہ افراد کی تعیناتی کی جائے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات راجہ سجاد اکبر کا 41 سالہ دور انتہائی شاندار رہا ان کا کردار دیگر ملازمین کیلئے ایک رول ماڈل اور قابل تقلید ہے ان خیالات کا اظہار صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد خان نے بورڈز ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام راجہ سجاد اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمانان خصوصی ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس اور تحسین فواد تھیں دیگر مہمانوں میں چئیرمین بورڈ محمد عدنان خان، ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد فاروقی، سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ جہلم رانا جاوید، سیکرٹری تعلیمی بورڈ محمد آصف، سابق کنٹرولر بورڈ پروفیسر ہمایوں اقبال، ایپکا، پاس و ایجوکیٹرز کی تنظیموں کے سربراہان تھے 

ای پیپر دی نیشن