راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کمپنی سٹفین اوڈن نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ زرعی شعبہ ہماری پہلی ترجیح ہے جو کہ ہماری معیشت کو بحال کر سکتی ہے،حکومت کی بھرپور توجہ زراعت پر مرکوز ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایگریکلچر ری ویمپنگ کے تحت میکناایزیشن پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔پنجاب میں اگلے دو سالوں میں مقامی طور پر تیار کردہ 27000زرعی مشینیں 60فیصد سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی۔عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ ہائی ٹیک مشینوں کو درآمد کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر ڈیلرز کو 7فیصد مارک اپ پر قرضے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ملاقات کے دوران سٹیفن اڈون نے کہا کہ کن(KUHN) کمپنی زرعی مشینری بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کا سالانہ ٹرن اوور 15ارب یورو ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی اچھی کوالٹی کی بڑی زرعی مشینری تیار کرتی ہے۔ہم پنجاب میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے سبسڈائزڈ قیمت پر نئے آلات فراہم کرنے کے پروگرام کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دو سالوں میں 27000زرعی مشینیں 60فیصد سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی،وزیر زراعت پنجاب
Apr 20, 2024