گوجرخان (نامہ نگار) عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہارکے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے اسرائیل کی جانب سے شام میں ایران کے کونسل خانہ پر حملہ کے بعد ایران اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے میں حق بجانب تھا اب اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل داغنا نہ صرف بدترین ریاستی دہشت گردی ہے بلکہ دنیا کے امن کو تاراج کرنے کے طویل المعیاد قبیح صہیونی منصوبہ کا حصہ ہے اسرائیل جس طرح بعض مسلمان ممالک کی فضائی حدود کو استعمال کر رہا ہے اُس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست یہ بھی چاہتی ہے کہ مسلمان ممالک آپس میں دست و گریباں ہو جائیں امیرتنظیم نے زور دے کر کہا کہ مسلمان ممالک اپنے اصل دشمن کو پہچانیں اور متحد ہو کر اسرائیل کی جارحیت اور مظالم کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں