واہ کینٹ ،روٹی سستی بیچنے سے انکار، نان بائیوں کی ہڑتال سے شہری پریشان

Apr 20, 2024

واہ کینٹ (نامہ نگار) روٹی سستی بیچنے سے انکار نان بائیوں کی ہڑتال بازار سے روٹی خریدنے والوں کو مشکل کا سامنا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب سے آٹے کی قیمت کم ہونے پر روٹی کے نرخوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جس کے مطابق 100 گرام روٹی سولہ روپے اور پچیس گرام نان بیس روپے کا بیچنے کا حکم دیا جس میں عمل درآمد نہ کیا گیا اور واہ کینٹ میں نان بائیوں نے حکومتی نرخوں پر روٹی بیچنے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا اور تندور بند کر دیے جس کی وجہ سے ایسے افراد جو کہ بازار سے پکی پکائی روٹی خرید کر استعمال کرتے ہیں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صرف ہوٹلوں کے تندور کھلے ہیں جو کہ اپنے ہوٹلوں میں کھانا کھانے والوں اور ہوٹل سے سالن خریدنے والوں کو ہی روٹی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں