اسلام آباد ( خبر نگار )ممتاز سماج دوست شخصیت چیئرمین پاکستان خود مختار تحریک ڈاکٹر محسن حسن نے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے_ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دورے سے پاکستان اور سعودیہ کے ایک نئے دور کا اغاز ہوگا ۔ڈاکٹر محسن حسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر پاکستان کی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔