اشتہاری کے قتل کے الزام میں اسکے چھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

Apr 20, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں پولیس نے اشتہاری واحد یاسین عرف واحدی کے قتل کرنے کے الزام میں اسی کے چھ ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ شب لواحقین نے وقوعہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نعش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر کلرسیداں پولیس نے سول ہسپتال کلرسیداں میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے سردخانے میں منتقل کردیا تھا ۔جمعہ کے روز لواحقین نے مقتول کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیئے درخواست دی جو منظور نہ ہوسکی جس کے بعد وقوعہ کے 31/32 گھنٹوں بعد مقتول واحد یاسین کو اس کے آبائی گاؤں دھمالی میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ادہر کلرسیداں پولیس نے رات گئے مقتول واحد یاسین کے قتل میں اسی کے چھ ساتھیوں کو نامزد کردیا۔

مزیدخبریں