مری(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)یونین کونسل دریاگلی کے موضع سندھیاں میں بااثر قبضہ گروپ متحرک ،محکمہ ریونیوسمیت تمام انتظامیہ بے بس،مسلح افراد دن دہاڑے اسلحہ کی نوک پر اہلیان علاقہ کو ہراساں کرنے لگے۔ اہلیان علاقہ شدید تشویش میں مبتلا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف علاقہ کے عوام کو قبضہ مافیاسے نجات دلائیں ان خیالات کااظہارسندھیاں کی رہائشیوں نعیم گل،محمدعطاء اللہ،مسعود احمد گلزار،تنویر احمد،محمدالیاس چوہدری نے کثیر تعدادمیں اہلیان علاقہ کے ہمراہ مری پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
دریاگلی کے موضع سندھیاں میں بااثر قبضہ گروپ متحرک،انتظامیہ بے بس
Apr 20, 2024