ہمیں آج کرہ ارض کا قدرتی ماحول بحال کرنے کا عہد کرنا ہوگا،رومینہ خورشید عالم

اسلام اباد(خبرنگار)وزیراعظم پاکستان کی کوراڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہمیں آج کرہ ارض کا قدرتی ماحول بحال کرنے کا عہد کرنا ہوگاجمہوریہ ایتھوپیا نے شجرکاری سے غذائی تحفظ اور غذائیت کو یقینی بنایاتمام شہراس میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیایس ڈی پی آئی اور ایتھوپیا کے سفارت خانے کے مابین گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو فروغ دینے کیلئے اشتراک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے تعاون اور مل کر کام کرنے کے لئے تیارہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ بین الاقوامی گرین پارلیمنٹیرینز کاکس کے قیام پر کام کر رہی ہے اور اسے ایتھوپیا سے مدد کی ضرورت ہے۔ ہم قدرتی ماحول کو بچانے اور ایک دوسرے کی کامیابی سے سیکھنے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدارترقی اور ایتھوپیا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام گرین لیگیسی انیشی ایٹوکے موضوع پرم شترکہ سیمینار سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے سیارے کو پلاسٹک سے بچانے اور خاص طور پر کرہ ارض کا قدرتی ماحول بحال کرنے کا عہد کرنا ہوگا کیونکہ فطرت ہماری ماں ہے جو زندگی کو برقرار رکھتی ہے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ ایتھوپیا کے سفیر پاکستان میں معروف گرین لیگیسی انیشی ایٹو کا آغاز کر رہے ہیں جس نے ایتھوپیا کے نباتات اور حیوانات کو تبدیل کر دیا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غذائی تحفظ کے حوالے سے بڑے سماجی اثرات مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بے مثال بے ترتیب بارشوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کو ظاہر کیا ہے جو انسانیت کو فطرت کی طرف لوٹنے کا مطالبہکرتا ہے۔پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر جیمل بیکر عبداللہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرنے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن