بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا

Apr 20, 2024 | 12:43

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، بارش کے باعث محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔ شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہونے آئے تھے تاہم سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ گئے جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ ’’ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے چیمپئنز ٹرافی ہوسٹ کرے گا  واضح رہے کہ 2025ء میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے ایونٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کرے۔ دوسری جانب ون ڈے ورلڈکپ 2023ء کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم بھارت بھیجی تھی جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔                                 

مزیدخبریں