ایکسیلریٹر پیڈل میں خرابی، ٹیسلا کے 4 ہزارسائبر ٹرک کمپنی نے واپس طلب کرلئے ۔رپورٹ کے مطابق صارفین نے شکایت کی تھی کہ معروف ترین ٹیسلا سائبر ٹرک کا ایکسلیریٹر پیڈل اچانک گاڑی کے فرش سے چپک جاتا ہے جس سے مہلک حادثہ ہونے کا خطرہ ہے۔جبکہ ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ اس خرابی کی وجہ ایک مخصوص لبریکنٹ ہے جو ایکسیلریٹر پیڈل کے لئے استعمال کیا گیا۔4 ہزار سائبر ٹرک واپس طلب کرنے سے گاڑی کی پیداوار کا پہلے سے ہی سست عمل کو مزید تاخیر کا شکارکر سکتاہے یادرہے سائبر ٹرک کی پہلی ڈیلیوری نومبر کے آخر میں ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایکسیلریٹر کی خرابی سے "13 نومبر 2023 سے 4 اپریل 2024 تک تیار کردہ تمام ماڈل ایئر ('MY') 2024 سائبر ٹرک متاتر ہوسکتے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جن 3,878 ٹرکوں کو واپس بلایا جا رہا ہے وہ ممکنہ طور پر مارکیٹ میں بھیجے گئے اکثر ٹرک ہیں جو اب امریکی سڑکوں پر دوڑتے نظر آرہے ہیں ۔نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ "جب ایکسیلریٹر پیڈل زیادہ طاقت سے دبایا جائے تو پیڈل کے اندرونی شکنجے میں پھنس سکتا ہے۔یادرہے ایکسلریٹر اسٹکنگ کا مسئلہ سب سے پہلے سوشل میڈیا اور آن لائن ڈسکشن گروپ پوسٹس میں اٹھایا گیا تھا۔ٹیلسا نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ یادرہے اس خرابی کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیسلا کو مالکان کو خطوط کا جواب دینا ہوگا اور سائبر ٹرک کو بغیر کسی چارج کے مرمت کے لیے اپنے سروس سینٹرز میں لانا ہوگا۔