وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت, وزیرِ اعظم کی واقعے میں شہید ہوئے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کے خاندان کی زمہ داری اب حکومت کی ہے۔وزیراعظم کی چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی۔اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں۔دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
وزیرِ اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت
Apr 20, 2024 | 14:07