روٹی،نان مہنگی بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن

لاہور پولیس کاضلعی انتظامیہ کے ہمراہ روٹی/ نان مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق  زائد نرخوں پرروٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں گزشتہ6روز میں 88مقدمات درج جبکہ 185ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔سٹی ڈویژن میں روٹی مہنگی بیچنے والے24ملزمان، کینٹ میں 63، سول لائنزمیں 32، صدرمیں 08، اقبال ٹاؤن میں 28اورماڈل ٹاؤن میں 30ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔سی سی پی او لاہورکاکہناہے کہ  روٹی کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت پر عملدرآمد کیلئے جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔سی سی پی او نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پولیس افسران ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں،تندوروں پرمہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی عمل میں لائی جائے۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن