قومی کے 5 اورصوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے۔

قومی اسمبلی کے 5اور 16صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، پولنگ صبح 8سے شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ بھی کل اتوار کو ہوگی جبکہ این اے 8باجوڑ، این اے 44ڈی آئی خان، این اے 119لاہور، این اے 13قصور اور این اے 196قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی انتخاب ہوگا۔پنجاب سے 12صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 174امیدوار میدان میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 40لاکھ 44ہزار 552ہے اور پنجاب میں 2ہزار 601پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 14لاکھ 71ہزار ووٹرز ہیں اور یہاں 49امیدوار میدان میں ہیں جس کے لئے 892 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 139حساس ہیں۔سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں 4لاکھ 23ہزار 781ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور یہاں 303پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 158حساس ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں 20اور 22 میں ضمنی الیکشن ہوگا، صوبے میں 3لاکھ 96ہزار246ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 354پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے تمام حلقوں میں پولنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،پولنگ صبح 8سے شامل بجے تک جاری ہے گی ۔

ای پیپر دی نیشن