ضمنی انتخاب،13شہروں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندرہے گی

ضمنی انتخابات کےدوران پنجاب کے13شہروں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندرہےگی۔تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 21اپریل کوضمنی انتخابات میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کےلئےوفاقی محکمہ داخلہ کوخط لکھ کر سفارش کردی ،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔ضمنی انتخاب کےروز شیخوپورہ ، قصور میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تلہ گنگ ، کلر کہار ، گجرات میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے ،علی پور چھٹہ ، ظفر وال ، بھکر میں سروس بند رکھی جائے ، صادق آباد ، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کردی گئی،سی سی پی او لاہور متعلقہ کمشنر اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا    ۔

ای پیپر دی نیشن