برطانوری خبررساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اورمغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل نے فنانشل ٹائمزکوبتایا ہے کہ بینک قرض کے علاوہ تعمیرنو کے لیے امدادی اداروں کی رقم کی ترسیل کے لیے ایک ٹرسٹ فنڈ بھی قائم کرے گا۔ بینک کے ڈائریکٹرجنرل جون میرانڈا کے مطابق وہ آج پاکستان کے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں رعایتی قرض کی فراہمی کے قواعد وضوابط طے کیے جائیں گے۔