لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی نے سابق کپتان شعیب ملک کو غیرملکی اکا¶نٹ میں 90 ہزار پا¶نڈ سے کلیئر کر دیا ہے۔ قومی امکان ہے کہ انہیں دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم میں شامل اور لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جائے گی۔ پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میںچیئرمین اعجاز بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی دیگر ممبران جسٹس (ر) جمشید علی شاہ، سبحان احمد، ذاکر خان، سلطان رانا، کرنل (ر) وسیم احمد اور لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی بھی موجود تھے۔ چیف سلیکٹر محسن خان کی کراچی میں مصروفیات کی بنا پر انٹیگریٹی کمیٹی نے ان سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔ دریں اثناءسابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین تھا کہ انٹیگریٹی کمیٹی سے کلیئر ہو جا¶ں گا جس پر میں اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بیگم ثانیہ مرزا کے ساتھ ساتھ میری والدہ کی دعائیں شامل تھیں۔ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، قومی ٹیم میں سلیکشن کے لئے میری خدمات حاضر ہیں۔ دورہ زمبابوے کے لئے اگر ٹیم میں شامل کیا گیا تو مایوس نہیں کرونگا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کے ساتھ میرا مکمل تعاون رہا ہے جو بھی دستاویزات مانگی گئی تھیں میں نے انہیں بروقت فراہم کیں۔