کراچی کے چکراگوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی میں قیام امن کے لئے قربانیاں دینے والے جوانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے ورثاء کے لئے بیس، بیس لاکھ جبکہ زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے امداد اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔ وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جبکہ سو سے زائد ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پرآئی جی سندھ واجد درانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں اٹھارہ مغویوں کو بازیاب کروایا گیا اورمزید کی بازیابی کے لئے اقدامات جاری ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔