بھارتی حکمران جماعت کانگریس نے سماجی رہنما اناہزارے کو احتساب بل کے متنازع امور پر مزاکرات کی دعوت دے دی ۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون سلمان رشید کا کہنا تھا کہ حکومت لوک پال بل کے نفاذ میں مخلص ہے،انہوں نے سماجی کارکن انا ہزارے سے کہا کہ وہ اپنے احتساب بل کے متنازع امور پر حکومت سے مزاکرات کریں تاکہ انہیں حل کیا جا سکے،انا ہزارے دہلی کے رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں جبکہان کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاںبھی نکالی جارہی ہیں ہیں۔شمالی ریاست اتر کھنڈ کے شہر ہرویدار میں بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین بیرون ملک جمع کالے دھن کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن