ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے بعد حملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی بدامنی اور فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔