کراچی میں ہر گزرتا لمحہ خطرناک ہوتاجارہا ہے حکومت امن کے لئے جوکچھ کرناچاہتی ہے فوری طور پر کرے۔ میاں شہباز شریف

بدین میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی سیلاب نے بہت تباہی مچائی لیکن ہم نے بروقت اور دن رات کام کیا جس سے عوام کو ریلیف ملا امید ہے کہ سندھ کے متاثرین کو بھی توجہ ملے گی ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی ہے کہ یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ، دہشت گرد ماؤں، بہنوں اوربچوں کو ذبح کررہے ہیں ان کو عبرت ناک سزا دی جانی چاہیے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے اورعوام پر بجلیاں گرائی جارہی ہیں، جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی ہےاتنی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامی بنیادوں پر جتنے چاہے صوبے بنائے جائیں لیکن لسانی و نسلی بنیادوں پرایسا نہیں ہونا چاہیے
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام کو بدلنے کے لیے ہماری یارٹی آگے آئے گی جبکہ ہماری کارکردگی کا فیصلہ عوام الیکشن میں خود کرے گی اس سے قبل بدین میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کےموقع پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی پریشانی کا احساس ہے اس مشکل وقت میں عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں حکومت پنجاب ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن