مسلم ليگ نون نے آزاد کشمير الیکشن کميشن کے خلاف سپريم کورٹ ميں توہين عدالت کي درخواست دائرکرنے کا اعلان کرديا۔

ماڈل ٹاون لاہور ميں مسلم ليگ نون کے رکن قومی اسمبلي پرويز ملک نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آزاد اليکشن کميشن نے آزاد کشمير ہائی کورٹ کے حکم پرتاحال عمل درآمد نہيں کيا اورووٹرلسٹوں کو نئے سرے سے تشکيل نہيں ديا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ نون عدالتي احکامات کے باوجود بوگس ووٹر لسٹوں کو ختم نہ کرنے پر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے خلاف سپريم کورٹ ميں توہين عدالت کي درخواست دائرکرے گي۔ انھوں نے کہا کہ آزدا کشمير کے انتخابات ميں پيپلزپارٹي نے ملکي تاريخ کي بدترين دھاندلي کی ہے اور نئے ووٹرلسٹوں پر انتخابات نہ کروا کرعدالتي احکامات کی دھجياں اڑائی گئيں۔

ای پیپر دی نیشن