لیبیا کے باغیوں نے ساحلی شہر البریقہ اور زاویہ کے شہدا اسکوائر پر دوبارہ قبضےکا دعویٰ کیاہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق باغیوں کے ترجمان نے بن غازی میں میڈیا کو بتایا کہ باغیوں نے رہائشی علاقے کے بعد البریقہ کے صنعتی علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔البریقہ اسٹریٹیجک شہر ہےجبکہ بیرون ممالک بھجوایا جانے والا تیل بھی یہیں ریفائن کی جاتا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ باغیوں نے قذافی فورسز کو بھگاکر زاویہ کے شہداء اسکوائر کا کنٹرول بھی دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن