امریکہ سمیت مضبوط معیشت رکھنے والے ممالک کی گرتی ہوئی شرح نمو کے پیش نظردنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹیں شدید بحران کا شکار ہیں اور اس کا اثرملکی سٹاک مارکیٹوں پر بھی پڑرہاہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی رواں ہفتے شدید مندی کی لپیٹ میں رہی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے چھپن لاکھ ڈالرز مارکیٹ سے نکال لئے ۔ اس ہفتے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو بیاسی پوانٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار کی نفسیاتی سطح برقرار نہ رکھتے ہوئے نو ماہ کی کم ترین سطح دس ہزار اٹھ سو اسی پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران کل اٹھارہ کروڑسولہ لاکھ سےزائد شیئرزکا لین دین ہوااوراوسط یومیہ کاروباری حجم انچاس فیصد کمی سے صرف تین کروڑ تریسٹھ لاکھ شیئرز رہا،گزشتہ ہفتے مارکیٹ سر مائے کی مالیت میں مزید ایک کھرب روپے کمی دیکھی گئی۔